اکثر ہمارے کچھ بڑے بڑے خواب ہوتے ہیں ہیں۔ جیسے لوگوں میں شعور بڑھ جائے اور وہ انسانوں کی طرح رہنے لگیں۔ ۔ امن و سکون قائم ہو جائے۔ دنیا سے غربت۔ نسلی فسادات ۔احولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوجائے موسمیاتی تبدیلیوں عورتوں کے حقوق۔ باقی سب کے حقوق ۔۔ کو مناسب توجہ ملے وغیرہ۔
ایسے بہت سے نستبا کم بڑے کام بھی ابھی باقی ہیں جن میں ہم اپنا ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں۔ نسبتا چھوٹے پیمانے پر خدمت خلق ۔ نئی گھریلوں صنعتوں اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ۔ ایک نیا کاروبار۔ نئی ایجاد کی خواہش اگلی کتاب کی تکمیل۔بڑے بڑے یا نسبتا کم بڑے کاموں کے لیے کچھ اہم لوازمات درکار ہوتے ہیں جو شائد کبھی موجود ہوں۔ لیکن ابھی بہرحال موجود نہیں ہیں۔ بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن کو بڑے بوڑھے اس محاوہ سے سم اپ کرتے تھے کہ نہ کرنے کے سو بہانے جیسے کہ
پپہلے تعلیم مکمل کرنی ہے
ابھی پیسے نہیں ہیں
کام بہت رسکی ہے
ضروری ریسورسز پورے نہیں
میرے ایسے تعلقات نہیں ہیں
ابھی وقت نہیں مل رہا
ایک دوسرا کام پڑ گیا تھا
بس سستی۔۔
کل دیکھیں گے
فیملی کو وقت چاہیے۔ بچے چھوٹے ہیں
مجھے اجازت نہیں ملے گی گھر سے
ابھی بہت پلاننگ باقی ہے ہے
ابھی مسائل کچھ اور ہیں
یہ میرے بس کا کام ہے بھی نہیں
ابھی آئیڈئے میں اور بہتری کی ضرورت ہے
یار ایسے بھی ٹھیک ہی چل رہا ہے
میں نے کون سا معرکہ سرانجام دینا ہے
کام کے لیے صحیح بندے نہیں مل رہے
کسی نے مدد کا وعدہ کیا تھا اس کا انتظار ہے
لوگ کیا کہیں گے میں نے یہ کام شروع کر دیا ہے
اب بہت دیر ہوچکی ہے
سب کہتے ہیں بیکار آئیڈیا ہے
شروع تو کیا تھا لیکن پتہ نہیں
میری قابلیت سے آگے کی چیز ہے
میرے دوست نے شروع کیا تھا نہیں چلا
فرصت ہی نہیں ہوتی۔ آرام تک کا وقت نہیں ملتا
کرلیں گے ابھی بہت وقت ہے
آئیڈیا اتنا بھی خاص نہیں
مسئلہ اتنا بڑا نہیں
کسی اور نے شروع کردیا ہے
یہ ملک اس کام کے لیے صحیح نہیں
بےسود کام ہے کچھ نہیں بدلے گا
سو نہیں ہوئے؟؟ آف کورس آپ نے دوبار گِنے ہیں۔ اسی کو تو نہیں کہتے بہانے ڈھونڈنا؟
میں نے تو شائد اس میں سے بیشتر استعمال کیے ہوئے ہیں۔ آپ کا کیا سکور ہے۔ اور اگر اور بھی اچھے بہانے ہیں تو ضرور بتائیں۔ کسی بھی بڑے یا نئے کام سے بچنے کے لیے ایک اچھا سا بہانہ تو سب کو چاہیے ہوتا ہے۔ اور جس نے کرنا ہے وہ کہتا ہے۔۔ کل کرے سو آج۔ آج کرے سو ابھی۔ وغیرہ وغیرہ۔
مجھے یہ محاورہ کچھ خاص پسند نہیں ہے ویسے۔
کیوں؟ بس سستی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں