امیریکہ : اعلان آزادی ٹرانسکرپٹ سے اقتباس
کانگریس، 4 جولائی 1776
تیرہ ریاست ہائے متحدہ امیریکہ کا متفقہ اعلامیہ، جب انسانی واقعات کے دوران، ایک گروہ کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ ان سیاسی تعلقات کو تحلیل کر دیں جنہوں نے انہیں دوسرے سے جوڑ رکھا تھا ہے، اور زمین کی طاقتوں کے درمیان اپنا ایک الگ اور مساوی مقام اختیار کریں جس کا قانون فطرت اور فطرت کے مالک نے انہیں حق دیا ہے، بنی نوع انسان کی آراء کے احترام کا تقاضا ہے کہ وہ ان اسباب کا اعلان کریں جو یہ علیحدگی اختیار کرنے کا باعث بنے ہیں۔
ہم ان سچائیوں کو اظہرمن الشمس سمجھتے ہیں، کہ تمام انسان برابر بنائے گئے ہیں۔ انہیں ان کے خالق کی طرف سے کچھ ناقابل تنسیخ حقوق عطا کیے گئے ہیں، یہ زندگی ، آزاد ی اور خوشی کی تلاش ہیں۔ حکومتیں مردوں کے درمیان قائم ہوتی ہیں جو منصفانہ اختیارات اپنی رعایا کی رضامندی سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ کہ جب بھی حکومت کی کوئی شکل ان مقاصد کے لیے تباہ کن ہو جائے، تو اسے بدلنا اور منسوخ کرنا لوگوں کا حق ہوتا ہے کہ نئی حکومت قائم کریں جس کی بنیاد ایسے اصولوں پر رکھی جائے اور اختیارات ایسے منظم کیے جائیں کہ ان حفاظت اور خوشی بہترین طور پر ممکن ہو سکے۔
فراست(مصلحت؟) مصر ہوگی کہ پرانی قائم شدہ حکومتوں کو ایسی ہلکی اور عارضی وجوہات کی بناپر نہیں گرانا چاہیے۔ یہ ثابت ہوا ہے کہ جب تک بدی قابل برداشت ہوتی ہے بنی نوع انسان تکلیف سہنے کو اپنے روایتی حالات ٹھیک کرنے یا بدلنے پر ترجیح دیتے ہں۔ لیکن جب بدسلوکی اور غاصبانہ قبضے کی ایک لمبی تاریخ ہمیشہ سے انہیں جبر کی مطلق العنانی کے تحت چھوٹا کرنے کا منصوبہ بن کر تعاقب کرتی آ رہی ہو توو یہ ان کا حق ہے یہ ان کا فرض ہے کہ ایسی حکومت کو اٹھا پھینکیں اور اپنے مستقبل کی حفاظت کے لیے نئے محافظ فراہم کریں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں