پرانے افسانے ۔ ان چند کہانیوں پرمشتمل ہے جو میں نے کئی سال پہلے اپنے زیادہ تجرباتی تحریری منصوبوں کی ناکامیابیوں کے درمیانی وقفوں کی خاموش مشقوں کے دوران لکھے تھے۔ آن لائن یہ پہلے سے مختلف ویب سائٹ اور ویب میگزین میں شائع ہو چکےہیں ۔ پھر میرے اپنے بلاگ پر یہ وقت کےساتھ دوسری پرانی، وقتی و واقعاتی غیر سنجیدہ تحاریر کے درمیان گم ہو کر ذہن سے محو گئے ۔
21 مارچ 2023
پرانے افسانے

17 مارچ 2023
ایک ناکام بحالی
an unsuccessful resuscitation
میری شام، مری سحر۔۔
وقت میرے، کہیں اور بہا لے جامجھے
تحریک کی اجنبی لہریں
دل کچھ اور ڈبو رہی ہیں میرا
جل چکی نبضوں کے برقی احیا کی بے سود کوششیں
اپنے قدموں پر جھکتے، لڑتے خود سے
14 فروری 2023
ماں کی وراثت
کیا ہم اس کی رجائیت اور مسکراہٹ
اورمحبت اور مروّت
اور صبر اورسخاوت کو
وراثت میں برابر بانٹ سکتے ہیں ؟
نظم کے لیے کتاب دیکھیں
دریچوں میں جگنو
رافعہ خان
14 جنوری 2023
Far, Far Away
In a Galaxy Far, Far Away
دور کی ایک کہکشاں پر۔۔
کئی نوری سال بعد
ہم پہلے مل چکے ہیں۔
تم اب بھی ستارے بیچتے ہو؟
مکمل نظم کے لیے کتاب دیکھیں
دریچوں میں جگنو
رافعہ خان
01 جنوری 2023
سچ ادھورا ہے ابھی۔ دوسرا ای بک ایڈیشن
سچ ادھورا ہے ابھی میرا نثری نظم کا دوسرا مجموعہ ہے۔ دوسرا قدم۔ جستجوئے آرزو میں کبھی تو ایک ہی جست میں قصہ تمام ہو جاتا ہے لیکن کبھی انتظار کی، پہچان کی، کوششِ پیہم میں صدیاں بیت جاتی ہیں۔ دوسرا قدم رکھنے کی جگہ ہی نہیں ملتی۔ خیالوں کا قریہ قریہ جھانک لیا جاتا ہے، جذبوں کے سمندر کے سمندر پار ہو جاتے ہیں، لفظوں کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے، پھر وقت کی گنجائشہی ختم ہو جاتی ہے، دوسرا قدم رکھنے کی جگہ ہی نہیں ملتی۔ ناتمام افسانہ کوئی موڑ دے کر تہ کردیا جاتا ہے۔ میرے ساتھ لیکن نہ پہلا معاملہ ہے نہ دوسرا۔ بلکہ ایک ایسی صورت ہے جہاں ہر اٹھتا قدم ارتقاء کی اک کڑی بن جاتا ہے۔ درجہ بدرجہ مقصود حقیقی کی طرف لے جاتا ہے۔