21 مارچ 2023

پرانے افسانے

پرانے افسانے

پرانے افسانے ۔ ان چند کہانیوں پرمشتمل ہے جو میں نے کئی سال پہلے اپنے زیادہ تجرباتی تحریری منصوبوں کی ناکامیابیوں کے درمیانی وقفوں کی خاموش مشقوں کے دوران لکھے تھے۔ آن لائن یہ پہلے سے مختلف ویب سائٹ اور ویب میگزین میں شائع ہو چکےہیں ۔ پھر میرے اپنے بلاگ پر یہ وقت کےساتھ دوسری پرانی، وقتی و واقعاتی غیر سنجیدہ تحاریر کے درمیان گم ہو کر ذہن سے محو گئے ۔

پچھلے کچھ عرصہ کے دوران۔ اپنی شاعری کے نئے مجموعے دریچوں میں جگنو۔ پر کام کرتے ہوئے ان افسانوں کا ایک آرگینگ اور فطری ربط میرے سامنے آیا اور میں انہیں ایک کتابچہ کی شکل دینے پر مجبور ہوگئی۔ بظاہر یہ چند عام لوگوں کے ایک عام دن کے چند عمومی لمحے ہیں لیکن دوسری طرف شائد وہ چند لمحے ان کی نظر میں ایسی معانی خیز ساعتیں ہوسکتی ہیں جن میں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب دل پر اترتے ہیں۔ تب آنکھوں پر کھلتا ہے کہ ان کی اندر کی دنیا باہر پھیلی دنیا سے بالکل الگ۔ کسی اور ہی ڈھب پر چل رہی ہے۔

 پیش لفظ۔ پرانے افسانے

یہ تحرير اور دوسرے افسانے پڑھنے کے لیے ذیل کی پوسٹ میں کتاب کا ڈاؤنلوڈ لنک دیکھیں ۔

_______________


پرانے افسانے

رافعہ خان


کوئی تبصرے نہیں: