I imagined two hours of slow torture by bright-coloured animated bricks, but the Lego movie was over-delivered; why else would it start poking us from the very first scene with its pointy satire and sassy, layered irony while kids laugh hilariously at something ELSE. Plus, it reminded me of endless chains of those first inventions, not very different from the one Emmet made ... yes, joining two bricks together.
21 فروری 2014
everything is awesome : P
I imagined two hours of slow torture by bright-coloured animated bricks, but the Lego movie was over-delivered; why else would it start poking us from the very first scene with its pointy satire and sassy, layered irony while kids laugh hilariously at something ELSE. Plus, it reminded me of endless chains of those first inventions, not very different from the one Emmet made ... yes, joining two bricks together.
19 فروری 2014
فروزن رین
ہر سال یہاں ایک دن ایسا ہوتا ہے جب بہت شدید برف باری اور پھر فروزن رین کے بعد انتہائی ٹھنڈ کے باوجود بہت شدید دھوپ نکلتی ہے ۔ جس میں ہر منجمد سطح چمکیلے کانچ کی بنی ہوئی آرائش لگتی ہے۔ اور کبھی تیز ہوا میں بلوریں درخت روشنی کو اتنے زاویوں سے منعکس کرتے ہیں کہ دیکھتے جانے کو دل چاہتا ہے۔
پچاس فوٹو لینے کے بعد میں نے تھک کر کہتی ہوں۔۔ "ویسی نہیں بن رہی جیسے میری آنکھ اس کو دیکھ رہی ہے"۔۔ تو میری بچی اپنے نو دریافت شدہ فہم و ادراک سے کہتی ہے۔ "کیونکہ ہماری آنکھ کا کیمرے کی آنکھ سے کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے"۔
۔"ہو بھی سکتا ہے لیکن ابھی دوسرا کیمرا اٹھا کر لانے کو جی نہین چاہ رہا۔۔" میں نےخودکلامی کرتی ہوں
۔"اگر بہتر ہو بھی جائے تو کوئی دوسرا اس کو ایسے نہیں دیکھ سکتا جیسے ہم یہاں دیکھ رہے ہیں۔۔ کیونکہ ہم یہاں موجود ہیں۔۔وہ بس ایک تصویر ہوگی، یہ ایک مکمل احساس ہے ۔ مجھے اس لیے معلوم ہے کہ میں کوشش کر چکی ہوں۔" وہ مزید حقیقت پسند ہونے کی کوشش کرتی ہے
میں مسکرا کر اسے دیکھتی ہوں اور اس کی ہاں میں ہاں ملاتی ہوں۔۔ "ہاں یہ ایک احساس ہے"۔۔ میں کچھ اور کہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ناکام سی ہو کر احساس کو اپنے اندر ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ناکام ہو کر دس اور فوٹو لیتی ہوں۔ ناکام ہو کرکچھ اور سوچنے کی کوشش کرتی ہوں تو ایک بے موقع شعر یاد آتا ہے
نرگس کے پھول بھیجے ہیں بٹوے میں ڈال کر
مدعا یہ ہے کہ بھیج دے آنکھیں نکال کر
پھر میں دل ہی دل میں سوچتی ہوں خدا کرے شاعر نے آنکھیں نہ نکلوائی ہوں، کیونکہ یہ بہرحال دانت نکلوانے سے مختلف، مہنگا تجربہ ہے جہاں متبادل انتخاب کی گنجائش بھی کم ہے۔ پھر میں سرخوشی میں سوچتی ہوں خدا کرے ۔۔ سدا یہ روشنی رہے۔۔
17 فروری 2014
تتلانا منع ہے!!۔
کچھ تحقیقات کے مطابق بچوں سے بچہ بن کر بات کرنا، الٹے سیدھے جملے بنا کر ان کو ہنسانا۔۔ ناموجود الفاظ دہرانا، تتلانا مستقبل میں ان کی زباندانی کے لیے نقصان دہ ہے۔ جو منطقی طور پر معاشرے اور زبان کی تہذیب کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنے بچوں سے پیچیدہ اور مشکل الفاظ میں بات کرتے ہیں ان کی زبان کی صفائی اور مہارت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتاہے۔ اس لیے بعض والدین کو بچوں کا تتلانا بہت مضحکہ خیز لگتا ہے ۔ بار بار وہ ان کی اصلاح کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یا انہیں چپ کراتے رہتے ہیں۔
11 فروری 2014
محبت لفظ تھا پہلا ۔ ۔ ۔
محبت لفظ تھا پہلا
پر اکثر کتابوں کو ہم ہونہی اٹھاتے ہیں، پلٹتےہیں،
بیچ سے کہیں ایک دو سطر پڑھتے ہیں
پرکھتے ہیں، چھوڑ دیتے ہیں
محبت ہر لفظ میں ہم کو نہیں دکھتی
محبت ہر سطر میں نہیں ہوتی
گو کہتے ہیں محبت آسماں سے زمیں تک کے ہر منظر میں پھیلی ہے
مکمل نظم کے لیے کتاب دیکھیں
دریچوں میں جگنو
رافعہ خان
Feb 11, 2014