میں سر جھٹک کر اپنے کینوس کو دیکھتا ہوں۔۔ یہ میرا آج کا تیسرا کینوس ہے جس کو پرائم کرتے ہوئے میں خراب کر چکا ہوں۔ گیسو کو اوپر سے نیچے پھیرتے پھیرتے میں جانے کیوں درمیان ہی میں رک جاتا ہوں۔ اور یہ فون۔۔ دو انچ کے چوڑے برش سے گیسو لگانے کی خاص رفتار مجھے بار بار بھول رہی ہے۔ ۔ یہ پرایمر بہت تیزی سے خشک ہوجاتا ہے۔ ادھورے کوٹ پر ایک دوسرا ادھورا کوٹ اور خشک ہوا نائیلون برش۔ بار بار برش دھونے سے بہتر ہے میں اس مرتبہ بارہ نمبر کے پانچ چھ نئے برش لے آؤں۔
اپڈیٹ:
یہ تحرير اور دوسرے افسانے پڑھنے کے لیے ذیل کی پوسٹ میں کتاب کا ڈاؤنلوڈ لنک دیکھیں ۔
8 تبصرے:
اچھا افسانہ ہے
یہ افسانہ ہے یا حقیقت؟
رہتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے
بازیچہ اطفال ہے دنیا میرے آگے
پہلے تو اچھا لگا کہ بلاگ پر نئے آنے والوں مین خواتین بھی آ رہی ہیں ۔۔۔۔ اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔۔۔ بہت اچھی کوشش ہے ۔اللہ پاک زور قلم اور ذیادہ۔
بہت اچھی کوشش نہین۔۔۔۔۔۔۔۔
بہترین کوششیں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا!
ہر تحریر ایک سے بڑھ کر ایک ہے،
:)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
پہلی مرتبہ آپکے بلاگ پر آمد ہوئی، ماشاءاللہ خوب تھیم اور خوب تحریر۔ ہمیں تو کوئی افسانہ نگار معلوم ہوتا ہے یہاں کا لکھاری۔ بلاگستان میں اِک نیا اضافہ دیکھ کر دِلی خوشی ہوئی۔
اوہ اچھا پھر تو ہمیں اسے بلاگ پر تعارف کے نام سے ایک صفحہ کا انتظار بھی رہے گا۔ تو کب آرہا ہے پھر اس بلاگ کا نیا صفحہ تعارف کے نام سے؟
بلاگنگ میں ہر طرح کی مدد کیلئے تمام اُردو بلاگرز آپکے ساتھ ہیں ان شاءاللہ۔ کسی بھی طرح کی بلاگنگ مدد کیلئے تکلف مت کیجئیے گا۔
رافعہ آپنے جو ربط دیا وہ نہیں کھُل رہا۔ اگر آپکے پاس مواد ہے تو آپ اپنے بلاگ پر ایک نیا تعارفی صفحہ بنا سکتی ہیں
پڑھ کر اچھا لگا۔
ایک تبصرہ شائع کریں