06 دسمبر 2012

کیا آپ بور ہورہے ہیں 3

اب اگر آپ کو یہ تو معلوم ہےکہ آپ کا دماغ کچھ بہتر اور نیا کرنا چاہ رہا ہے لیکن معلوم نہیں کہ موجودہ حالات میں ایسا کیا کیا جاسکتا ہے جس سے بوریت بھی دور ہو جائے، موٹیویشن بھی مل جائے ، نیا پن بھی اور کچھ سیکھنے کو بھی ملے اور مفید بھی ہو۔ ایسی کسی بھی مصروفیت یا مشغلہ کو فوری طور پر تو ڈھونڈ نکالنا ممکن نہیں لیکن ایسی کچھ مصروفیات ضرور ہیں جن سے دماغ کو مزید بوریت کی بجائے کچھ تحریک دی جاسکتی ہے۔ اس دوران نئے راستے سوجھ سکتے ہیں اور کوئی نہ کوئی ایسا آوٹ لیٹ مل سکتا ہے جو آپ کے ذہن سے حقیقی مطابقت رکھتا ہو۔

ایک جنرل لسٹ کچھ ایسے بنائی جا سکتی ہے

  • نئی کتاب۔آڈیوبک
  • فوٹوگرافی۔گرافک ڈیزائن
  • کنٹینر گارڈننگ
  • کرافٹ
  • کیلیگرافی
  • ابتدائی پروگرامنگ
  • بلاگنگ۔ 
  • میڈیٹیشن
  • فیورٹ موضوع پر ریسرچ
  • دور کےعزیزوں کی احوال پرسی
  • رضاکارانہ امداد
  • نئی ریسیپی کا تجربہ
آپکی لسٹ میں کیا نکات ہیں؟

نئی کتاب


نئی کتاب پڑھنے میں ویسے تو ہمیشہ لطف آتا ہے لیکن کچھ کوشش سے اس کو تھوڑا سا مختلف تجربہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • دو یا دو سے زیادہ افراد مل کر ایک کتاب پڑھیں اور مرکزی کردار کے بارے میں اپنی رائے شئیر کریں
  • کتاب میں کچھ کمزور پہلو ڈھونڈیں اور ان کی بہتری کی تجویز سوچیں
  • کتاب کے مصنف کو کتاب کی تعریف اور کچھ اعتراضات کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کرنے کی کوشش کریں : )۔
  • کتاب کے انجام کو پڑھے بغیر گیس کریں۔ یا اس سے اتفاق نہ کرتے ہوئے نیا انجام اپنے الفاظ میں لکھیں اور کتاب کے آخر میں چسپاں کردیں۔
  • کتاب کے مرکزی کرداروں کی جگہ تبدیل کردیں اور دیکھیں کہ وہ وہاں کیسے ردعمل ظاہر کریں گے۔

فوٹوگرافی


فوٹوگرافی ایک بہت پر لطف مشغلہ ہے۔ لیکن اس کو اگر ایک تھیم کے ساتھ کیا جائے تو اور بھی بہتر لگے گا۔ اس کے لیے کسی مشکل تھیم کی ضرورت نہیں۔ اور سیل فون کا یا نارمل ڈیجیٹل کیمرہ بھی کام دے سکتا ہے۔
کچھ آسان سی تھیمز ایسے ہو سکتی ہیں

  • ایک ہی جگہ کی مختلف اوقات اور مختلف روشنی میں ایک ماہ تک تصویر لینا
  • کلر تھیم کے ساتھ مقررہ تصاویر
  • ایک موضوع کے ساتھ تصاویر
  • ایک خیال کی تسلسل کے ساتھ تصاویر
  • تصاویر کو مختصر تحریر کے ساتھ آن لائن پوسٹ کرنا


بلاگنگ


بلاگنگ بہت تیزی کے ساتھ روائیتی انداز کے ویب سائیٹ کی جگہ لیتے جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بلاگز کا رائے عامہ میں حصہ مان کران کو کچھ اور بھی اہمیت دے دی گئی ہے لیکن اردو بلاگنگ کو دیکھا جائے تو موضوعات میں بہت زیادہ تنوع نہیں ملتا۔ ایسے لکھتا ہے اردو لکھاری یا اردو کا آں لائن قاری صرف سیاست، مذہب اور آئی ٹی کے مضامین ہی میں بنیادی دلچسپی رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ادبیات کا شعبہ ایسا ہے جس میں سب سے زیادہ کام ہوا ہے۔ یعنی وافر مقدار میں شاعری ، افسانے اور ناول وغیرہ موجود ہیں۔ 

لیکن زبان کو پروان چڑھانے اور ترقی دینے کے لیے اس کا تعلق براہ راست زندگی سے ہونا ضروری تاکہ اس میں بھی زندگی باقی رہے۔ بہت سے ایسے پہلو ہیں جن کے بارے میں اردو میں آن لائن مواد اتنا زیادہ موجود نہیں۔ آئی ٹی کے علاوہ سائینس اور طب کے دوسرے پہلو، سائیکولوجی، معاشرتی پہلو وغیرہ کے بارے میں بہت کچھ دریافت ہو چکا ہے اور اس کو اردو میں بھی موجود ہونا چاہیے۔ اپنے روز مرہ کے عمومی شوق اور مشغلوں کے بارے میں سادہ ترین زبان میں ایسے موضوعاتی بلاگ شروع کیے جاسکتے ہیں جس سے اردو کا ذخیرہ معلومات بھی بڑھے گا اور ہماری مصروفیت کا سامان بھی ہو سکے گا

اس موضوع پر مزید کسی اگلی پوسٹ میں۔۔

2 تبصرے:

جوانی پِٹّا کہا...

آپ نے یہ مضمون ترجمہ کیا ہے یا خود لکھا ہے؟

Rafia Khan کہا...

ترجمہ نہیں ہے۔ لیکن اتنے بڑے ڈیٹا سفیرمیں خود لکھنے کی نئی ڈیفیینیسن بھی ضروری ہے۔
میں نے ویسے ٹائپ کیا تھا