وقت کم ہوتا ہے، کام زیادہ لگتا ہے۔۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کام کے بعد دوسرے کام بھی ہوتے ہیں، اسی لیے ایزی مکس کا رواج پڑجانے کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔۔ یعنی کام کی آسانی میں اضافہ، صرف شدہ وقت میں کمی اور نتائج ویسے ہی شاندار۔۔ ہمم ۔۔ ایسے تو نہیں لگ رہا ہے میں کھیر مکس کے اشتہار کی پنچ لائن تیار کر رہی ہوں۔ اصل میں سائینس بہت ترقی کر گئی ہے، چیزوں اور رویوں کی تیاری میں وقت نہیں لگتا، ہر شے پہلے سے بنی بنائی اشیاء سے بہت آسانی سے تیار ہوجاتی ہے، اب وہ کھانا ہو، پارٹیز ہوں، قومیں ہوں، نطریے ہوں یا انقلاب۔۔ ایزی مکس میں ہر سوال کا جواب پوشیدہ ہے۔
پہلے انقلاب پر تو مجھے لگا کہ آدمی اٹھے شاید، دوسرے پہ ۔۔ ہاں ہوجاتا ہے۔۔ تیسرے پہ۔۔ بس یہ پہ در پہ انقلاب نے پیٹرن آوٹ کر دیا۔۔ مانا سو سال محنت کرکے لانے والے انقلاب کا زمانہ نہیں ہے، لیکن دہشت پھیلاؤ، ٹائر جلاؤ، لنگر کھلاؤ، پارٹی بناؤ ۔۔ فوج سے لڑاؤ قسم کا انقلاب بھی دنیا کے کونے کونے میں برپا ہوجانے سے ثابت ہوتا ہے انسان اپنی نفسیات کو سو سال پہلے کی نسبت بہتر سمجھ چکا ہے ایسے میں سدھائے ہوئے تہذیب یافتہ پالتو کی سند کا حقدار ہے کہ کیسے چند کلیں دبانے سے وہ وہی کرنے لگتا ہے جس کی اس سے توقع کی جاتی ہے۔
پہلے پہل میں نے خود کو قومی طور پر کافی 'لیفٹ آؤٹ' محسوس کیا۔ یعنی اب کیا ہم عالمی انقلابی لہر میں مارے جانے کے بھی اہل نہیں۔ لیکن پھر مجھے سمجھ آئی کہ اتنی متوکل سی سست رو قلندری میں ڈوب کر نعرہ مستانہ لگانے کا مزہ ایک منفرد سرمایہ ہے جو دوعالم میں ہر کسی کو مہیا نہیں ہے ۔۔۔ اور ہم تو نااہل سے نااہل انسان کی مطلق العنانی سے کوئی تعرض نہیں کرتے تو بھئی ایزی مکس بجٹ کے جعلی نوٹ بھی کون ضائع کرے۔ ابھی ویسے ایسے لگ رہا ہے کسی نے جلدی میں انقلاب کا ڈبہ کھولتے ہوئے اسے فرش پرگرا دیا ہے۔۔۔ یہ تب ہوتا ہے جب میں ایزی مکس کی آسانی پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کرتے ہوئے بچوں کے سر پر سارا کام چھوڑ دوں۔
5 تبصرے:
"ابھی ویسے ایسے لگ رہا ہے کسی نے جلدی میں انقلاب کا ڈبہ کھولتے ہوئے اسے فرش پرگرا دیا ہے"
كمال كرديا صاحب
Awsome
thanks
thanks. it mean comment widget finally worked from your side : ))
Post some thing new waitingg
ایک تبصرہ شائع کریں