جب خزاں رت زرد چہرہ لیے مجھ کو ملنے آئے گی جب پتے سرد ہواؤں کے خوف سے پیلے ہو ہو کر باغ میں ہر سو بکھریں گے سارے پیڑ تشنہ لبی سے رفتہ رفتہ سوکھیں گے تم اپنی منزل پہنچو گے میں تم کو یاد کروں گی اور خزاں سے ہاتھ ملاؤں گی۔
تمہاری آنکھیں کوئی کائینات ہیں جس میں کوئی انجانی دنیا منجمد ہو۔ یا کوئی سمندر۔ جس میں انسان گم ہو گیا ہو۔ یا محبت کا صحرا۔ جہاں اک معجزہ رقم ہو رہا ہو۔ یا کوئی راستہ۔ جو خلا سے تمہارے دل تک جا رہا ہو۔