سب سے پہلے مجھے گوگل نے مبارکباد دی۔ آتش بازی یہ سطور لکھنے تک بدستور جاری ہے۔( پاکستان کرکٹ سرچ کریں۔) حیرت مجھے بھی ہوئی لیکن پھر اسی نے بتایا بائیس سال بعد یہ خاص موقع آیا ہے۔لیکن ابھی ٹیکنیکل تفصیلات میں جانے کا وقت نہیں ہے۔ بس یہ سمجھیں کہ ایک آدھ تمغہ،ٹرافی پر تو حق بنتا ہے ہمارا بھی۔ لیکن یہاں ہم عام فین کے طور پر اس میچ اور جیت کا جائزہ نہیں لے رہے۔ بلکہ دیے گئے حالات میں ہم کرکٹ سے کچھ ایسے سبق اخذ کرنا چاہتے ہیں جن سے ہمیں تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنے لوگوں کی بہتری، ملک کے امن اور قوم کی تنظیم کے لیے مدد مل سکے۔ یہاں ہم کرکٹ بورڈ، سپر لیگ وغیرہ میں کچھ وسیع تر مفاہیم اور عمیق دانش کی تلاش میں ہیں۔