19 جون 2024

بچپن

بچوں کی طرح آنکھیں میچ کر دعائیں کرنا بھی فن ہے
شائد انہیں پتہ ہے اتفاقات کائیناتی وعدے ہیں
نہ دیومالائی قصے مرادیں پوری ہونے کا کوئی اشارہ
پھر بھی خواہشیں ہوا میں پھونک کر
ہر ایک شے کو گواہ کرنے سے چوکتے نہیں ہیں
ایک آس ایک اور آس کی گود میں روانہ کرکے پرسکوں ہیں۔



17 جون 2024

لمحہ

اپنی پرفارمنس کےدوران فنکار پر ایسا لمحہ آتا ہے جب ہر بیرونی شے سے اسکا رابطہ کچھ دیر کے لیے منقطع ہوجاتا ہے۔ وہ کہاں موجود ہے۔ کون اس کو سن یا دیکھ رہا ہے۔ اس کے فن کا لوگوں پر کیا اثر بن رہا ہے یہ سب باتیں ، اس کے اردگرد کا ماحول اس کی نظر سے محو ہوجاتا ہے صرف وہ ہوتا ہے اور اس کی پرفارمنس۔