ایک بات سمجھ میں نہیں آرہی۔۔ یہ امر بالمعروف کا بلا تکان تڑکا کیوں لگایا جا رہا ہے جبکہ تقاضا آپکا” نامنظور “ ہے۔ یاد ہے جب آپنے برٹش کیس کی مثال دی جہاں پارلیمنٹیرینز کو زیادہ جرمانہ ہوا تھا۔۔ اور جہاں سکینڈینیوین شہری سڑک پر آپکو کاغذ پھینکنے پر ٹوکتا ہے اور جہاں نیوٹرل کو حق اور باطل میں تفریق کی تلقین کرتے ہیں .. جہاں آپ لاکھوں کے مجمع سے اپنی ایک پکار پر لبیک کہتے ہوئے علمِ احتجاج بلند کر نے کی امید رکھتے ہیں ۔ کیونکہ آپ اپنی آخری سانس تک ان لوگوں کے خلاف لڑنے کا عہد کرچکے ہیں۔۔۔اسے برائی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا کہتے ہیں۔۔ ہاتھ سے اسے روکنا کہتے ہیں۔ امر بالمعروف نہیں کہتے۔۔۔ آپ صحیح الفاظ سے ناواقف یا خوفزدہ تو شائد نہیں ہیں۔۔ کیا آپ کنفیوز ہیں؟؟؟