ٹاٹینک ڈوبنے کی سوویں برسی پر ہم انسانی دل کی رجائیت پر نظر ثانی کرتے ہیں
از: لارا براؤن لاووی
کیا مسئلہ ہے؟ آج صبح ٹائی ٹینک نے مجھے اپنے تمام بکھرے کھلےصندوقوں سمیت سمندر کی تہ میں لیٹا دیکھ کر پوچھا۔
معلوم نہیں۔ میں نے آہ بھری۔ نیشنل جیوگرافک پڑھتے تمہاری کچھ تصویریں نظر سے گزریں تو سوچا چلو کچھ بات کرتے ہیں۔ بائی دا وےتم زبردست لگ رہی تھیں۔ اپنی تصویروں میں۔