وقت کم ہوتا ہے، کام زیادہ لگتا ہے۔۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کام کے بعد دوسرے کام بھی ہوتے ہیں، اسی لیے ایزی مکس کا رواج پڑجانے کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔۔ یعنی کام کی آسانی میں اضافہ، صرف شدہ وقت میں کمی اور نتائج ویسے ہی شاندار۔۔ ہمم ۔۔ ایسے تو نہیں لگ رہا ہے میں کھیر مکس کے اشتہار کی پنچ لائن تیار کر رہی ہوں۔ اصل میں سائینس بہت ترقی کر گئی ہے، چیزوں اور رویوں کی تیاری میں وقت نہیں لگتا، ہر شے پہلے سے بنی بنائی اشیاء سے بہت آسانی سے تیار ہوجاتی ہے، اب وہ کھانا ہو، پارٹیز ہوں، قومیں ہوں، نطریے ہوں یا انقلاب۔۔ ایزی مکس میں ہر سوال کا جواب پوشیدہ ہے۔