22 ستمبر 2011

ڈیٹا ریکووری



میری ساری فوٹوز کو وائرس کھآآآ گیا ہے۔
اہم ہم میرا مطلب ہے۔۔ بہت ساری فوٹوز کے آئیکن تو ہیں۔ لیکن فائل نہیں کھلتی۔ سینکڑوں فوٹو برباد ہوگئیں ہیں
ہممم۔۔ اگر آئیکن ہیں تو ریکور ہو جائے گا
کیسے، کیسییے؟؟؟ ہمم میرا مطلب ہے۔۔ وہ کیسے؟
وہ ایسے کہ ڈیٹا وہیں ہییے۔ سوفٹ وئیر اس کو ریڈ نہیں کر پا رہا۔
لیکن کیوں۔۔ کیا مشکل ہے
کبھی کبھی فارمیشن ٹیبل کی الائنمٹ خراب ہو جاتی ہے تو سوفٹ وئر ہے ایک وہ اسے ریڈ کرکے ری الائن کر دے گا۔ اگر وائرس نہ ہوا تو واپس ہو جائے گا۔
ہو سکتا ہے جب دوسرے کمپیوٹر سے اس پر کاپی کیا تھا تو ایریز ہوگیا ہو۔ پھر تو ضائع ہی ہو گیا نا۔۔ ہاں۔۔
پہلی بات تو یہ کہ ڈیٹا کبھی ایریز ہوتا ہی نہیں۔
ہائیں! تو پھر وہ ہر ماہ ٹوٹل فارمیٹ اور فریش ونڈوز انسٹال کرنے کا کیا ٹنٹا تھا؟
فارمیشن ٹیبل نیا بن جاتا ہے تو نئے سرے سے ہارڈ ڈسک پر لکھا جاتا ہے۔ اور پرانا وائرس اس کو ایکسس نہیں کر سکتا۔
ہمم۔ جیسے ہم ہررر دفعہ پرانے پینٹ پر نیا کوٹ پینٹ کر دیں۔
 آہ ہ ہ ۔ کچھ ایسے ہی۔
تو پہلی لیر پینٹ کے نیچے دوسری لیر پھر سوآن۔ ڈیٹا وہیں رہتا ہے۔ تو وہ جو لوگ جو ڈیٹا ریکوری کے لیے ہزاروں خرچ کرتے ہیں وہ اصل میں وہیں ہوتا ہے۔
وہیں۔ اچھا یہ ایک میموری ڈمپ تھا۔۔
توکیسے ملتا ہے؟
ابتدائی فائل سسٹمز میں سیکٹر زیرو اور فور پر پورا فارمیشن ٹیبل ہوتا تھا۔۔ زیرو پر کرپٹ ہو جائے تو فور سے کاپی کر دیتے تھے۔ ونڈوز دوبارہ انسٹال کرکے واپس۔۔ اب بہت اچھے ٹولزآ گئے ہیں۔
اتنا آسان۔۔ اس کے اتنے پیسے؟
اگر کسی کو نہیں معلوم تو اس کے لیے آسان نہیں ہے۔ اچھا میں ذرا سا کام۔
تو ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے بھی ڈیلیٹ نہیں ہوتا۔۔ کیا سی ڈیز پر بھی ایسے ہی ٹیبل اور سیکٹر بنتے ہیں۔۔ 
ایسے ہی بنتے ہیں۔ یہ خالی سی ڈی ہے۔ اس کی سطح بالکل شفاف ہے اور یہ برنڈ ہے اس پر ٹریک بنے ہوئے ہیں۔۔
ہممم۔ پہلے کبھی غور نہیں کیا یہ تو واقعی یہیں ہیں۔ سو ٹیبل، سیکٹر، ٹریک یہ سب کبھی ایریز نہیں ہوتے؟ ڈیلیٹ کرنے سے بھی نہیں؟؟
نہیں۔ اچھا یہ انیلسس مجھے اگلے آدھ گھنٹے میں چاہیے تو میں ۔۔ 
تو ڈیٹا کیسے ختم ہوتا ہے۔ اگر کوئی سنجیدگی سے کسی چیز سے چھٹکارا پانا چاہے۔۔
بسسس۔۔ یہ ہی کیچ ہے اس سارے چکر میں۔ ہم آفس میں ہم کریمنگ کرتے ہیں جس ہارڈ ڈرائیو کو ڈس کارڈ کرنا ہوتا ہے۔
یعنی جلا کر راکھ کرنے سے جان چھٹ جاتی ہے۔۔مگر وہ نئی ٹیکنالوجی۔۔ اب تو جلے ہوئے سے بھی کچھ نہ کچھ حاصل ہوجاتا ہے
اس میں ابھی بہت پانی ڈل سکتا ہے۔۔
پتا ہے؟؟ جیسے سی ڈی پر لکھا جاتا ہے گول گھوم گھوم کر۔۔ لینس کے نیچے۔۔۔ایسے ہی زمین بھی گھوم رہی ہے گول دائرے میں۔۔اور ڈیٹا سٹور ہوتا جارہا ہے۔۔
 سوری۔۔ ابھی نہیں۔
ہاں ہاں کوئی بات نہیں۔۔  میں تو بس یہ سوچ رہی تھی ایک دفعہ جو بول دیا۔۔ کر دیا۔۔ لکھا گیا۔ اب اس کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔۔ اور کچھ لوگ خود کو آگ میں جلوا کر سمجھ رہے ہونگے جان چھٹ جائے گی۔ اور کچھ سمجھتے ہیں رات گئی بات گئی۔۔ لیکن ڈیٹا ری کووری سیٹ اپ سارے سیکٹر، اور ٹیبل وغیرہ کو سنبھالتا جارہا ہے کسی حتمی الائنمنٹ میں۔ توازن و ترتیب سے ۔۔
ہوں۔
بہت سختی ہے بھئی


((
شیش۔۔ آدمی ہمارا کوئی دم تحریر بھی تھا۔۔؟؟
ہممم۔۔ ہمم۔۔ چچا آپ بھی نا۔۔  وہ نہیں سنا کیا۔۔
اور جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں۔۔ ان کے ہاتھ ہم سے کہ دیں گے۔ اور ان کے پیر اس کی گواہی دیں گے۔۔
پھر جس کے دل میں ذرہ برابر بھی برائی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔۔ اور جس کے دل میں ذرہ بھر بھی نیکی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
اور کس آدمی کی ضرورت ہے اب؟
ہممم))




 او ہاں ری رائیٹ کا طریقہ تو معلوم ہے نا؟؟ فارمیٹ فرسٹ