01 نومبر 2012

کیا آپ بور ہورہے ہیں 2


یہاں میں روز مرہ کے روٹین کے کاموں کی بات نہیں کر رہی۔ اپنی ذمہ داریوں کو بوریت کی بھینٹ چڑھا کر ان سے پہلوتہی کرنا دماغی پوٹینشل کے عدم استعمال کی بجائے سستی اور بےکاری کا زائد استعمال ہے۔ لیکن پروفیشنل بوریت اس میں گنی جا سکتی ہے۔ یعنی اگر ہم کسی شعبہ میں کام کر رہے ہیں اور ہر روز کام کرتے ہوئے انتہا سے زیادہ بوریت یا موٹیویشن لیس محسوس کرتے ہیں